بیجنگ ۔7فروری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے چونتیسویں افریقی یونین اجلاس کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا اور افریقی ممالک اور ان کے عوام کے لیے متحد ہو کر استحکام اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھتے ہوئےکامیابیوں کے حصول کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔شی جن پنگ نے کہا کہ 2020 چین - افریقہ تعلقات کے لیے ناقابل فراموش ہے۔چین اور افریقہ نے کووڈ-19 کا مقابلہ …
چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے افریقی یونین اجلاس کے لیے تہنیتی پیغام

مزید خبریں
بیجنگ ۔7فروری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے چونتیسویں افریقی یونین اجلاس کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا اور افریقی ممالک اور ان کے عوام کے لیے متحد ہو کر استحکام اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھتے ہوئےکامیابیوں کے حصول کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔شی جن پنگ نے کہا کہ 2020 چین – افریقہ تعلقات کے لیے ناقابل فراموش ہے۔چین اور افریقہ نے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیا، چین -افریقہ اتحاد کے باعث انسداد وبا کی خصوصی سمٹ کا کامیاب انعقاد ہوا، فریقین نے مل کر ترقی پذیر ممالک کے مفادات اور عالمی انصاف و عدلیہ کا مشترکہ تحفظ کیا۔رواں سال چین افریقہ تعاون فورم سینیگال میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔چین افریقہ کے ساتھ مل کر دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ تعاون کو فروغ دیتے ہوئے مزید قریبی چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کا خواہاں ہے۔








