دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے23 لاکھ36 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔9فروری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 23لاکھ36ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد107007830ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2336339 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا …

نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔9فروری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 23لاکھ36ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد107007830ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2336339 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد25656799 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ77 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔امریکہ میں وائرس سے اموات کی تعداد چار لاکھ76ہزارسے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد27700629 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9711640ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے، دو کروڑ77 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 476405 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 8 لاکھ47 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ55 ہزار195 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 10847790ہے جبکہ فعال کیسز کی تعدادکم ہوکر145690رہ گئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 155195افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ32ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد95 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد9550301 ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد232248 سے بڑھ گئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 870408 ہے۔