سلامتی کونسل شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات عالمی فوجداری عدالت سے کرائے، بان کی مون

126

اقوام متحدہ ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے سلامتی کونسل سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ شام میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگی جرائم کی عالمی فوجداری عدالت سے تحقیقات کرانے کی گزشتہ درخواست کو روس اور چین نے ویٹو کر دیا تھا تاہم بان کی مون کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو ایک بار پھر ایسی کوشش کرنی چاہیے۔