بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ سے تجاوز، ایک لاکھ 55 ہزار7 سو ہلاکتیں

نئی دہلی ۔15فروری (اے پی پی):بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ55 ہزار7 سوسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 10916172 جبکہ فعال کیسز کی تعداد141325ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس …

نئی دہلی ۔15فروری (اے پی پی):بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ55 ہزار7 سوسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ پیر کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 10916172 جبکہ فعال کیسز کی تعداد141325ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک155764افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ10619083افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر کے علاوہ تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور اتر پردیش شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ دنوں میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا بھارت میں اب تک82 لاکھ63 ہزارافراد کوکوڈ 19 کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔