نیویارک، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔15فروری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 24لاکھ12ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ93 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیرکوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد109392938ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2412064 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا …
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے24 لاکھ12 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 10 کروڑ93 لاکھ سے تجاوز کرگئی

مزید خبریں
نیویارک، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔15فروری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 24لاکھ12ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10کروڑ93 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیرکوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد109392938ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2412064 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد25343029 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے 174207، برطانیہ میں 117166، فرانس میں81814، روس میں80126،ارجنٹائن میں 50236، جرمنی میں65566 اور سپین میں 64747ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چار لاکھ97ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ دو کروڑ82 لاکھ سے زائدمتاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 28261470 افراد متاثرہوئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد9540008 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک مجموعی طور پر 497174 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ55 ہزار7 سوسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 10916172 جبکہ فعال کیسز کی تعداد141325ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک155764افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں اب تک82 لاکھ63 ہزارافراد کوکوڈ 19 کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ39 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد98 لاکھ34ہزار سے زیادہ ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد9834513 ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے849795 فعال مریض ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 239294 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔








