چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کا اجلاس 20 فروری کو طلب کر لیا

63

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):چئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کا اجلاس جمعہ20 فروری کو صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلا م آباد میں طلب کر لیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مبطابق چیئرمین سینیٹ نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے۔یہ ایوان بالا کا الوداعی سیشن ہو گا۔