وزیراعظم عمران خان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون اور دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے،مہندا راجا پاکسے

کولمبو۔24فروری (اے پی پی):سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون اور دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تعاون اور دوستی …

کولمبو۔24فروری (اے پی پی):سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون اور دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تعاون اور دوستی کو مزید تقویت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔