بیجنگ ۔28فروری (اے پی پی):چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اجلاس میں چین کے صدر اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ نے زور دیا کہ سوشل سکیورٹی عوامی زندگی کی بہتری کی ضمانت دینے ،سماجی انصاف کا تحفظ کرنے اور عوامی فلاح بہبود کو بہتر بنانے کا بنیادی نظام ہے اور حکمرانی کا اہم جز ہے۔ انہوں نے …
چینی صدر شی جن پنگ کا سوشل سکیورٹی نظام کی بہتری پر زور

مزید خبریں
بیجنگ ۔28فروری (اے پی پی):چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اجلاس میں چین کے صدر اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ نے زور دیا کہ سوشل سکیورٹی عوامی زندگی کی بہتری کی ضمانت دینے ،سماجی انصاف کا تحفظ کرنے اور عوامی فلاح بہبود کو بہتر بنانے کا بنیادی نظام ہے اور حکمرانی کا اہم جز ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ مزید شہریوں کو سوشل سکیورٹی نظام میں شامل کیا جائے،عوام کو مزید مضبوط ،مکمل اور قابل اعتماد سوشل سکیورٹی فراہم کیاجائے۔عوام کی مختلف اقسام کی ضروریات کو پورا کیا جائے،تمام عوام کا احاطہ کرنے والا سوشل سیکورٹی نظام تشکیل دیا جائے تاکہ چین میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے ۔








