واشنگٹن۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں رجسٹرڈ مسلمان ووٹروں میں سے 86 فی صد کا کہنا ہے کہ وہ8 نومبر کے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق کونسل آن امریکن اسلامک رلیشنز (سی اے آئی آر) نے ملک بھر میں ہونے والی جائزہ رپورٹ کے نتائج جاری کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ 72 فی صد امریکی مسلمان ووٹر ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری …
مسلمان امریکی ووٹروں کی بڑی تعدادکی طرف سے ہلیری کلنٹن کی حمایت

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں رجسٹرڈ مسلمان ووٹروں میں سے 86 فی صد کا کہنا ہے کہ وہ8 نومبر کے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق کونسل آن امریکن اسلامک رلیشنز (سی اے آئی آر) نے ملک بھر میں ہونے والی جائزہ رپورٹ کے نتائج جاری کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ 72 فی صد امریکی مسلمان ووٹر ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو، جب کہ ری پبلیکن پارٹی کے مدِ مقابل امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو4 فی صد ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تین فی صد گرین پارٹی کی امیدوار جِل سٹائن اور2 فی صد لبرٹیرین پارٹی کے امیدوار گیری جانسن کو ووٹ دیں گے۔







