اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے سرمائے کی اپیل

اقوام متحدہ ۔13مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریش نے اپیل کی ہے کہ کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے 5.5ارب ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تنازعات کی وجہ سے درجنوں ممالک میں تقریبا34ملین افراد کے قحط سے ہلاک ہو جانے کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے بھی متنبہ کیا ہے کہ دنیا بھر …

اقوام متحدہ ۔13مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریش نے اپیل کی ہے کہ کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے 5.5ارب ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تنازعات کی وجہ سے درجنوں ممالک میں تقریبا34ملین افراد کے قحط سے ہلاک ہو جانے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے بھی متنبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں 270 ملین افراد کو رواں برس ’بھوک کے بحران‘ کا خطرہ لاحق ہے۔ انٹونیو گوٹیرش نے اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کو بتایا کہ کئی ملین انسانوں کو ’خوراک کی شدید عدم دستیابی‘ کا سامنا ہے۔