اقوام متحدہ۔18مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مشیل بیشلٹ نے ایتھوپیا کے انسانی حقوق کمیشن (ای ایچ آر سی) کی درخواست پر کشیدگی کا شکار علاقہ ٹیگرے میں شہریوں کے قتل عام، بڑے پیمانے پر جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مشترکہ تحقیقات سے اتفاق کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیگرے کے رہائشیوں نے انسانی حقوق کے گروپوں اور …
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر کا ٹیگرے میں قتل عام، جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مشترکہ تحقیقات سے اتفاق

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔18مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مشیل بیشلٹ نے ایتھوپیا کے انسانی حقوق کمیشن (ای ایچ آر سی) کی درخواست پر کشیدگی کا شکار علاقہ ٹیگرے میں شہریوں کے قتل عام، بڑے پیمانے پر جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مشترکہ تحقیقات سے اتفاق کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیگرے کے رہائشیوں نے انسانی حقوق کے گروپوں اور صحافیوں کو علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے شہریوں کے قتل عام، جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے سے متعلق آگاہ کر چکے ہیں جبکہ امدادری ورکرز نے ٹیگرے کے صحت کے نظام کی تباہی اور ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر بھوک سے متعلق خبردار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ یو این ایچ سی آر سی کے دفتر کے ترجمان جوناتھن فاولر نے بتایا کہ انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے ایتھوپیا کے انسانی حقوق کمیشن کی درخواست پر ٹیگرے میں مشترکہ تحقیقات کرنے پر مثبت جواب دیا ہے جس کے بعد اب اقوام متحدہ کا دفتر اس حوالے سے جلد مشن لانچ کرنے کے منصوبے کی تیاری کر رہا ہے۔








