نیویارک، نئی دہلی، میکسیکوسٹی، ریوڈی جنیرو ۔19مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 27لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد12کروڑ24 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد122404810ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میںاب تک2703759 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا …
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے27 لاکھ سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 12 کروڑ 24 لاکھ سے متجاوز

مزید خبریں
نیویارک، نئی دہلی، میکسیکوسٹی، ریوڈی جنیرو ۔19مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 27لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد12کروڑ24 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد122404810ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میںاب تک2703759 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد21014042 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑتین لاکھ58 ہزار سے زائد ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ52 ہزار4 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد30358880 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7282611 ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک552470 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک 113037627افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ ادھر برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ17لاکھ87 ہزار تک پہنچ گئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد11787600ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد287795 سے بڑھ گئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے1160373فعال مریض ہیں۔ حکام کے مطابق کورونا وائرس سے شدید متاثرہ برازیل میں اب تک12682290افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگادی گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ15لاکھ13 ہزار سے زیادہ ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ59 ہزار 4 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد11513945ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد273032 ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 159405افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں اب تک تین کروڑ71 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ96 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6726 نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ اس دوران 698 افراد مہلک وائرس سے لقمہ اجل بن گئے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد2182188 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد260788 ہے۔ میکسیکو کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 196606 تک پہنچ گئی ہے۔








