جی سیون ممالک کا آئی ایم ایف کے محفوظ مالی ذخائر میں اضافے پر اتفاق

ٹوکیو۔21مارچ (اے پی پی):جی سیون ممالک کا آئی ایم ایف کے محفوظ مالی ذخائر میں اضافے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جی سیون ترقی یافتہ ممالک نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے میں ترقی پذیر ملکوں کی مدد کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، آئی ایم ایف، کے محفوظ مالی ذخائر میں خاطر خواہ اضافے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے زیر گردش …

ٹوکیو۔21مارچ (اے پی پی):جی سیون ممالک کا آئی ایم ایف کے محفوظ مالی ذخائر میں اضافے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جی سیون ترقی یافتہ ممالک نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے میں ترقی پذیر ملکوں کی مدد کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، آئی ایم ایف، کے محفوظ مالی ذخائر میں خاطر خواہ اضافے کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے زیر گردش (ایس ڈی آرز) یعنی سرمایہ استعمال کرنے کے خصوصی حقوق کی موجودہ تقریبا300 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی سیون کے درمیان تاریخی اتفاق رائے کا مطلب ہے کہ دنیا کا کوئی ملک کورونا وائرس کے اقتصادی اثرات سے باہر نکلنے میں پیچھے نہ رہ جائے اور دنیا کے کم آمدنی والے ممالک کی مدد کے لیے انتہائی اہم اور ٹھوس اقدامات کا راستہ ہموارہو۔واضح رہے کہ رواں سال کے جی سیون اجلاسوں کی میزبانی برطانیہ کر رہا ہے۔