نیویارک، نئی دہلی، میکسیکوسٹی، ریوڈی جنیرو ۔24مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 27لاکھ 46 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد12کروڑ48 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد124806837ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2746310 افراد لقمہ اجل …
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے27 لاکھ 46 ہزار ، متاثرین کی تعداد 12 کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی

مزید خبریں
نیویارک، نئی دہلی، میکسیکوسٹی، ریوڈی جنیرو ۔24مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد 27لاکھ 46 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد12کروڑ48 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد124806837ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک2746310 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد21229257 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ6 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ملک بھر میں 12 کروڑ65 لاکھ افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگادی گئی ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ56 ہزار آٹھ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد30636534 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7040066 ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک556883افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک 126509736افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ17لاکھ34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ60 ہزار چار سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں47 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران 275 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد11734058ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد368421 ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 160477افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ 98 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ21لاکھ36 ہزار تک پہنچ گئی۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد12136615ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد298843 ہے، ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے1236114 فعال مریض ہیں۔ برازیل میں اب تک14116560افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگادی گئی ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ99 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5881 نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ اس دوران 809 افراد مہلک وائرس سے لقمہ اجل بن گئے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد2203041 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد259731 ہے۔ میکسیکو کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد199048 تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکو میں اب تک 57 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچائوکے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔








