آئی ایم ایف کے انتظامی ڈائریکٹروں کی رکن ممالک کی معیشتوں کوسہارادینے کیلئے اضافی 650 ارب ڈالرمالیت کے فنڈز مختص کرنے پرآمادگی

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے انتظامی ڈائریکٹروں نے کوروناوائرس کی وبا سے سے پیداہونے والے عالمی معاشی بحران اورکسادبازاری کے تناظر میں رکن ممالک کی معیشتوں کوسہارادینے کیلئے اضافی 650 ارب ڈالرمالیت کے فنڈز مختص کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جیورجیوانے آئی ایم ایف کے انتظامی ڈائریکٹروں کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہاہے …

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے انتظامی ڈائریکٹروں نے کوروناوائرس کی وبا سے سے پیداہونے والے عالمی معاشی بحران اورکسادبازاری کے تناظر میں رکن ممالک کی معیشتوں کوسہارادینے کیلئے اضافی 650 ارب ڈالرمالیت کے فنڈز مختص کرنے پرآمادگی ظاہرکی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جیورجیوانے آئی ایم ایف کے انتظامی ڈائریکٹروں کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہاہے کہ انتظامی ڈائریکٹروں نے سپیشل ڈرائنگ رائٹس کے کیس کے طورپررکن ممالک بالخصوص معاشی بحران اورکسادبازاری سے بری طرح متاثرہونے والی معیشتوں کوسہارا دینے کیلئے 650 ارب ڈالرمالیت کے فنڈز مختص کرنے پرابتدائی آمادگی کااظہارکیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انتظامی ڈائریکٹروں کی ابتدائی بات چیت انتہائی حوصلہ افزا تھی۔زرمبادلہ کے ذخائر واثاثوں میں اضافہ کے اس منصوبہ سے رکن ممالک بالخصوص معاشی بحران اورکسادبازاری سے متاثرہ معیشتوں بلکہ عالمگیرمعاشی واقتصادی بحالی میں مددملیگی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ اقتصادی بحران پہلی جنگ عظیم کے بعد پیداہونے والے عالمی اقتصادی بحران کے بعد سب سے شدید ترین معاشی بحران ہے اور انتظامی ڈائریکٹروں کے مثبت عندیہ سے رکن ممالک کو امدادوتعاون کے حوالہ سے آئی ایم ایف کے عزم بارے مضبوط پیغام جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ انتظامی ڈائریکٹروں نے 650 ارب ڈالرمالیت کے اضافی فنڈز کی تخصیص اورتقسیم کا شفاف طریقہ کارطے کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے سٹاف کوہدایات جاری کی ہے۔ اس ضمن میں رواں سال جون تک باضابطہ تجاویز اورسفارشات کوحتمی شکل دی جائیگی۔