امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد3 کروڑ7 لاکھ سے زائد، 5 لاکھ58 ہزار چار سو اموات

واشنگٹن۔25مارچ (اے پی پی):امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ7 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ ملک بھر میں 12 کروڑ82 لاکھ افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگادی گئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ58 ہزار چار سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی …

واشنگٹن۔25مارچ (اے پی پی):امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ7 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ ملک بھر میں 12 کروڑ82 لاکھ افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگادی گئی ہے۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ58 ہزار چار سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد30704292 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7012991 ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،

امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک558422افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد27 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بھی امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ23132879 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں اب تک 128217029افراد کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے امریکہ کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی سمیت کئی ریاستیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔