اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):بینک ڈیپازٹس میں گزشتہ 14 سال کے مقابلہ میں جاری سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2020 کے مقابلہ میں جنوری تا مارچ 2021 کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جو گزشتہ14 سال کےدوران کسی ایک سہ ماہی …
بینک ڈیپازٹس میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):بینک ڈیپازٹس میں گزشتہ 14 سال کے مقابلہ میں جاری سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2020 کے مقابلہ میں جنوری تا مارچ 2021 کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جو گزشتہ14 سال کےدوران کسی ایک سہ ماہی کے دوران ہونے والے سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
اقتصادی تجزیہ نگاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سال 2021 کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طر پر 12 تا 14 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی گزشتہ سال کے مقابلہ میں 5 تا 7 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں روپے کی قدر میں ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ ہوا جس سے کا بنیادی سبب سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم سے ہونے والا مسلسل اضافہ ہے۔








