دبئی ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ سرفہرست ہیں، پاکستانی بلے باز یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے، کالی آندھی کے خلاف تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہرعلی 5 درجے ترقی پا کر 12ویں نمبر پر آ گئے، مصباح الحق کا …
تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ

مزید خبریں
دبئی ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ سرفہرست ہیں، پاکستانی بلے باز یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے، کالی آندھی کے خلاف تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہرعلی 5 درجے ترقی پا کر 12ویں نمبر پر آ گئے، مصباح الحق کا 11واں نمبر برقرار ہے، باﺅلرز میں ایشون پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستان کے یاسرشاہ چھٹے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، آل راﺅنڈرز میں بھی ایشون سرفہرست ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، کین ولیمسن ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے جبکہ یونس کان ایک سیڑھی نیچے اتر کر دوبارہ پانچویں نمبر پر آ گئے








