خاتون محتسب پنجاب کا سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ

خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کر کے محکمہ سماجی بہبود کے زیراہتمام سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے متعلق بریفنگ لی۔

فیصل آباد۔ 07 جون (اے پی پی):خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کر کے محکمہ سماجی بہبود کے زیراہتمام سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے متعلق بریفنگ لی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر ریحانہ یاسمین،ڈویژنل کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر رانا وارث حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیب بھٹی،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد طاہر،ڈسٹرکٹ آفیسر ویمن پروٹیکشن کنول شہزادی،این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔خاتون محتسب پنجاب نے محکمہ سماجی بہبود کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ہراسگی سے بچانے کے لئے خصوصی مہم چلانے کا پروگرام دیا۔ انہوں نے مختلف اداروں کا دورہ بھی کیا اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر محکمہ سماجی بہبود کے اداروں کے سربراہان نے بعض تجاویز بھی پیش کیں۔ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین مسز شہناز بشیر اور سابق ای ڈی او سوشل ویلفیئر سرفراز احمد بھی موجود تھے۔

مزید خبریں