سینٹیاگو۔19اپریل (اے پی پی):چلی کے شہر سان انتونیو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیا لوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ چلی کے شہر سان انتونیو کےجنوب مغرب میں 87 کلومیٹر دور مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 3 بجکر 18 منٹ پر زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکڑ سکیل پر زلزے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزے کا مرکز 10.85 کلومیڑ زمین کی گہرائی میں تھا ۔ زلزے کے فوری بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ہے۔