امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ24 لاکھ75 ہزارسےتجاوز کر گئی

163

واشنگٹن۔20اپریل (اے پی پی):امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ24 لاکھ75 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ81 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد32475043 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6850038 ہے۔

حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اس وبا سے مجموعی اموات دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہیں ۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک581542 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد30 لاکھ43ہزار سے تجاوزگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران بھی امریکا میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ25043463 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے امریکا کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی سمیت کئی ریاستیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔ امریکا میں لوگوں کو مہلک کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اب تک 20کروڑ94 لاکھ زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں۔