امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد3 کروڑ26 لاکھ 69 ہزار سے متجاوز

73

واشنگٹن۔23اپریل (اے پی پی):امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ26 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ84 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد32669121 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6848237 ہے۔

حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک584226 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد30 لاکھ85ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران بھی امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ25236658 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔امریکہ میں لوگوں کو مہلک کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اب تک 21کروڑ59 لاکھ زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں۔