پی سی بی کی قومی کرکٹ ٹیم کو لگاتار چھ سیریز جیتنے پر مبارکباد

58
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری سے شروع ہو گا

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کو لگاتار چھ سیریز جیتنے اور بابر اعظم کو بحیثیت کپتان ابتدائی چاروں ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ان چھ سیریز میں قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز، پھر افریقہ سفاری کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 اور ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز اور زمبابوے کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز جیتنا شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی 1952 سے شروع ہونے والی کرکٹ کی تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے کہ جب پاکستان نے لگاتار چھ یا اس سے زائد مرتبہ سیریز جیتی ہوں۔ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو کامیاب دورہ افریقہ پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی وبا کے باوجود بین الاقوامی کمٹمنٹس کو مکمل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق دورہ افریقہ کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کی 21-2020 کی تمام بین الاقوامی کمٹمنٹس بھی مکمل ہوگئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کورونا وائرس کے غیر معمولی حالات کے باوجود گزشتہ 12 ماہ میں9 ٹیسٹ، 6 ایک روزہ اور 19 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔