اقوام متحدہ ۔14مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل نے کہاہے کہ صرف ایک پائیدار جنگ بندی اور سیاسی سمجھوتہ ہی عرب دنیا کی غریب ترین قوم میں 6 سال سے جاری تنازع اور دنیا کے بدترین انسانی بحران کو ختم کرسکتا ہے۔سلامتی کونسل کی یہ پریس ریلیز اقوام متحدہ …
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یمن میں فوری سیز فائز کا مطالبہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔14مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل نے کہاہے کہ صرف ایک پائیدار جنگ بندی اور سیاسی سمجھوتہ ہی عرب دنیا کی غریب ترین قوم میں 6 سال سے جاری تنازع اور دنیا کے بدترین انسانی بحران کو ختم کرسکتا ہے۔سلامتی کونسل کی یہ پریس ریلیز اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن مارٹن گرفتھس کی بریفنگ کے بعد سامنے آئی ہے۔
جنہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر زیادہ زور نہیں دے سکتے کہ 6 سال سے زائد وقت سے جاری خانہ جنگی نے ’انسانی زندگی کو حیران کن نقصان پہنچایا ہے، ان میں وہ بچے بھی شامل ہیں جنہیں بے رحمی سے اس جنگ میں پھینک دیا گیا۔‘انہوں نے کہا کہ ’ماریب میں بے گھر افراد اپنی زندگیوں کے خوف میں وقت گزار رہے ہیں اور یہ جارحیت اب تک مستقل طور پر امن کی کوششوں میں خلل ڈال رہی ہے








