اینڈی مرے فٹنس مسائل کی وجہ سے فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئے

لندن۔16مئی (اے پی پی):برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے فٹنس مسائل کی وجہ سے فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئے۔ سابق عالمی نمبر ایک نے رواں سال مارچ میں گروئن انجری کے باعث میامی اوپن سے دستبردار ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے اٹالین اوپن کے ڈبلز مقابلوں میں شرکت کی اور پری کوارٹر فائنل میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وہ مکمل طور پر فٹ نہیں …

لندن۔16مئی (اے پی پی):برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے فٹنس مسائل کی وجہ سے فرنچ اوپن سے دستبردار ہو گئے۔ سابق عالمی نمبر ایک نے رواں سال مارچ میں گروئن انجری کے باعث میامی اوپن سے دستبردار ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے اٹالین اوپن کے ڈبلز مقابلوں میں شرکت کی اور پری کوارٹر فائنل میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے فرنچ اوپن سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے جبکہ اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ انہوں نے گراس کورٹ سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں فرنچ اوپن کھیلنے سے معذرت کی ہے۔