اسرائیلی بمباری، غزہ میں شعبہ زراعت کو 17 ملین ڈالر کا نقصان

74

غزہ۔17مئی (اے پی پی):فلسطینی وزارت زراعت نےایک بیان میں کہاہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے سے جاری بمباری کے نتیجے میں زراعت کے شعبے کو اب تک 17 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت زراعت نےکہاہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری سے زراعت کے شعبے میں خسارہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔واضح رہےکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر گذشتہ ایک ہفتے سے وحشیانہ بمباری شروع کررکھی ہے جس میں اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زرعی مراکز کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔