اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے صوبائی وزیرِ تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں انہوں نے وزیر اعظم کوخیبر پختونخوا میں شعبہ تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔