غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 46 سرکاری سکول تباہ

62

غزہ۔21مئی (اے پی پی):فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 46 سرکاری سکول مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت تعلیم نے ایک بیان میں کہاہے کہ درجنوں سکولوں کو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں براہ راست نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی بمباری سے بعض سکول متاثر ہوئے ہیں ،جن کے شیشے اور کھڑکیاں‌ٹوٹ گئیں۔بعض کی دیواریں گر گئیں اور ان میں موجود فرنیچر کو لیبارٹریوں میں موجود مشینری اور دیگر آلات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کی مسلط کردہ ناکہ بندی اور محاصرے کے باعث  پہلے ہی سکولوں کی تعداد کافی کم ہے۔ اسرائیلی ریاست نے غزہ کی پٹی کو تعمیراتی سامان کی سپلائی بھی روک رکھی ہے۔