بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (کل) کھیلا جائے گا

53
سری لنکا نے ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا لئے

ڈھاکہ۔24مئی (اے پی پی):بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) منگل کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کو مہمان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ میزبان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں آئی لینڈرز کو 33 رنز سے شکست دی تھی۔

بنگلہ دیشی ٹیم مایہ ناز بلے باز تمیم اقبال کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمد اللہ اور مصطفیض الرحمان شامل ہیں۔ سری لنکا نے سیریز کیلئے نوجوان ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور کوشال پریرا پہلی بار کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 25 مئی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز شیر بنگلہ سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔