بیجنگ۔26مئی (اے پی پی):بیجنگ۔پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر شنگھائی میں ” پاکستان نیشنل کاسٹیوم کلچر نمائش “ اور ”شنگھائی ٹیکسٹائل مشینری صد سالہ نمائش“کا انعقاد کیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ …
بیجنگ، پاکستان نیشنل کاسٹیوم کلچر نمائش شنگھائی میں شروع

مزید خبریں
بیجنگ۔26مئی (اے پی پی):بیجنگ۔پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر شنگھائی میں ” پاکستان نیشنل کاسٹیوم کلچر نمائش “ اور ”شنگھائی ٹیکسٹائل مشینری صد سالہ نمائش“کا انعقاد کیا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شنگھائی ٹیکسٹائل میوزیم اور پاکستان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیرٹیج کی شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل کے تعاون سے نمائش کے انعقاد کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور رواں سال چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر "شنگھائی ٹیکسٹائل مشینری صد سالہ نمائش” کے انعقاد پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ دو اہم ایونٹس منانے کے لئے بیک وقت نمائشوں کا انعقاد دونوں ممالک کے مابین بہترین دوطرفہ تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے دونوں دوست ممالک کے مابین قریب ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ آج کی نمائش کے انعقاد سے پاکستانی ثقافت خصوصاپاکستان کے فوک اورایتھنک کاسٹیوم بارے آگاہی اور تفہیم کو مزید فروغ ملے گا۔بعد ازاں سفیرنے قونصل جنرل کے ہمراہ اور شنگھائی ٹیکسٹائل میوزیم کی قیادت نے دونوں نمائشوں کا افتتاح کیا اور نمائش کے علاقے کا دورہ کیا۔
یاد رہے رواں سال سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی یاد میں پاکستان اور چین مشترکہ طور پر ایک دوسرے کی منفرد ثقافت کو متعارف کرانے اور اس کے فروغ کے لئے مختلف تقریبات کر رہے ہیں۔








