نیویارک ۔27مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملے جنگی جرائم کےزمرے میں آسکتے ہیں ۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتےمشیل بیچلیٹ نے اس ماہ کے شروع میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین مہلک تشدد میں اضافے کے بارے میں گہری تشویش کا …
غزہ پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملےجنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
نیویارک ۔27مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملے جنگی جرائم کےزمرے میں آسکتے ہیں ۔
فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتےمشیل بیچلیٹ نے اس ماہ کے شروع میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین مہلک تشدد میں اضافے کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اسرائیل نے متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کیں ، جیسے بعض معاملات میں حملوں کی پیشگی انتباہ وغیرہ لیکن گنجان آباد علاقوں میں ہوائی حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، فلسطینیوں کو بھی حقوق حاصل ہیں۔
اقوام متحدہ کے حقوق کی سربراہ نے غزہ میں ہونے والی تباہی کے پیمانے پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ،اسی طرح بڑے پیمانے پر سرکاری عمارتوں ، رہائشی مکانات ، بین الاقوامی انسان دوست تنظیموں ، طبی سہولیات اور میڈیا دفاتر کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیل کے ان دعوؤں کے باوجود کہ ان میں سے زیادہ تر عمارتیں مسلح گروہوں کی میزبانی کر رہی تھیں یا انہیں فوجی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا تھا ہم نے اس سلسلے میں کوئی ثبوت نہیں دیکھا۔








