انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 جون سے شروع ہوگا

لندن۔28مئی (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ اپنے دورہ انگلینڈ میں ایک تین روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 جون سے شروع ہوگاجو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری …

لندن۔28مئی (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ اپنے دورہ انگلینڈ میں ایک تین روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 جون سے شروع ہوگاجو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 سے 14 جون تک برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن کریں گے جبکہ میزبان ٹیم کی کمان جو روٹ سنبھالیں گے۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز سے قبل اس میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد کیوی ٹیم نیوزی لینڈ واپس نہیں جائے گی بلکہ بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلے گی جو 18 جون کو سائوتھمپٹن میں شیڈول ہے۔