اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):پاکستان میں سنگاپورکی براہ راست سرمایہ کاری میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42.63 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2021 تک کی مدت میں پاکستان میں سنگاپورکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 45.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں 28.5 ملین ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سنگاپورنے پاکستان میں 31.9 ملین ڈالرکی براہ راست سرمایہ کاری کی تھی جس میں 14.5 ملین ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے۔اپریل 2021 میں پاکستان میں سنگاپورکی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 8 لاکھ ڈالرریکارڈکیاگیا ۔