اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 68.3 فیصداضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ یعنی جولائی سے لیکراپریل 2021 تک کی مدت میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں نے 59.4 ملین …
ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں 68.3 فیصداضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 68.3 فیصداضافہ ہواہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ یعنی جولائی سے لیکراپریل 2021 تک کی مدت میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں نے 59.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 68.3 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں نے 35.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،اپریل 2021 میں ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں نے 7.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 108 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ سال اپریل میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے سہولیات اوراقدامات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 29 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔








