کراچی۔7جون (اے پی پی):امپائرز اور میچ آفیشلزکے لیے منعقدہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیول ون امپائرنگ اورمیچ ریفریز کورس شروع ہوگیا جس میں مجموعی طور پر 49 سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان کھلاڑیوں میں تین ٹیسٹ کرکٹرز عبدالرئوف ، سلمان بٹ اور بلال آصف بھی شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں …
سابق49 ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرزپی سی بی کے لیول ون امپائرنگ اور میچ ریفریز کورس میں شریک

مزید خبریں
کراچی۔7جون (اے پی پی):امپائرز اور میچ آفیشلزکے لیے منعقدہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیول ون امپائرنگ اورمیچ ریفریز کورس شروع ہوگیا جس میں مجموعی طور پر 49 سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان کھلاڑیوں میں تین ٹیسٹ کرکٹرز عبدالرئوف ، سلمان بٹ اور بلال آصف بھی شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں شعیب خان، عدنان رئیس، عمران علی، احمد سعید او رجہانگیر مرزا بھی نمایاں ہیں۔ کورس میں مجموعی طور پر 350 امیدوار شرکت کررہے ہیں جنہیں پی سی بی ایلیٹ اور سپلیمنٹری پینل میں شامل میچ ریفریز کی جانب سے تربیت فراہم کی جاری ہے۔
کیمپ کے شرکا کو امپائرنگ کے قوانین اور قواعد و ضوابط سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گا جس کے بعد ان کا تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اس دوارن شرکاکے انٹرویوز اور فٹنس ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔
کورس میں کامیاب امیدوار کلب اور اسکول کی سطح پر امپائرنگ کرنے کے اہل ہوں گے، جس سے سابق کھلاڑیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔پی سی بی نے اس کورس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز اپریل میں کیا تھا۔








