وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے قومی اداروں اورشہریوں کاتحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور احتجاج کی آڑ میں کسی کواداروں کے تقدس کو پامال کرنے اور شہریوں کی زندگی کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے قومی اداروں اورشہریوں کاتحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور احتجاج کی آڑ میں کسی کواداروں کے تقدس کو پامال کرنے اور شہریوں کی زندگی کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں سے عمران خان انتخابات میں اپنی شکست کو کھلے دل سے قبول نہیں کر سکے اور یہی وجہ ہے کہ شروع دن سے ہی انہوں نے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی اپنی مذموم کوششیں شروع کر دیں۔ اس مقصد کےلئے عمران خان نے تمام غیر جمہوری انداز اپنائے اوریہاں تک کہ تھرڈامپائر کی باتیں کی گئیں۔

Leave a Reply