نیو یارک۔4ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور سات دیگر ممالک کا افغانستان میں اقوام متحدہ کی جاری کارروائیوں میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں باقاعدہ بریفنگ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ بڑے انسانی بحران کے شکار افغانستان میں اقوام متحدہ کی کارروائیاں بدستور …
انٹونیو گو تریس کا افغانستان میں اقوام متحدہ کی جاری کارروائیوں میں تعاون پر پاکستان سے اظہار تشکر

مزید خبریں
نیو یارک۔4ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور سات دیگر ممالک کا افغانستان میں اقوام متحدہ کی جاری کارروائیوں میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں باقاعدہ بریفنگ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ بڑے انسانی بحران کے شکار افغانستان میں اقوام متحدہ کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں،سیکرٹری جنرل پاکستان ، ڈنمارک ، قازقستان ، شمالی مقدونیہ ، پولینڈ ، قطر ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ سمیت ممبر ممالک کی مخیرانہ مدد اور تعاون کے لیے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے وہاں ہماری سہولیات اور انتظامات کو جاری رکھنے میں ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھا ۔
ترجمان نے کہا کہ ان ممالک نے اپنی پیشکشوں اور وعدوں کے ساتھ ، سلامتی اور سیکورٹی ، آپریشنل ترسیلات اور اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کے مجموعی تسلسل میں بہت بڑا حصہ ڈالا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک کو غذائی عدم تحفظ اور غذائیت کے بحران کا سامنا ہے۔
ایک تہائی آبادی تقریباً 12 ملین سے زیادہ افغانی باشندے شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور خدشہ ہے کہ خشک سالی سے ان کی صورت حال مزید ابتر ہو جائے گی ۔دوجارک نے کہا کہ ہم انسان دوست اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر سال کی شروعات سے پانی کی دستیابی ، فصلوں کی پیداوار ، زرعی مزدوری کے مواقع کے ساتھ ساتھ خوراک کی سستی فراہمی اور بارشیں کم ہونے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 5.5 ملین سے زائد لوگوں کو خوراک اور معاش کی مدد فراہم کی ہے ، جن میں سے بہت سے لوگ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں ہیں ، لیکن اس سے کہیں زیادہ ضرورت مند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کا 2021 کا انسانی امدادی منصوبہ ، جس میں 18 ملین سے زائد لوگوں کی مدد کے لیے 1.3 ارب ڈالزر کی ضرورت ہے جبکہ 40 فیصد فنڈمل گیا ہے اس طرح 766 ملین ڈالر کا خسارہ باقی ہے۔








