انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 ستمبر سے شروع ہو گا، بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل

مانچسٹر۔7ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 ستمبر سے ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں شروع ہو گا۔ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہے۔ نوٹنگھم میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا، لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ …

مانچسٹر۔7ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 ستمبر سے ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں شروع ہو گا۔ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہے۔ نوٹنگھم میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا، لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 151 رنز سے فتح حاصل کی ،

لیڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اننگز اور 76 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تھی تاہم لندن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 157 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔