تمام فوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز پر ہے۔ ثقلین مشتاق

لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہمارا تمام تر فوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز پر ہے، کیویز کے خلاف ماڈرن کرکٹ کھیلیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا قابل فخر ہے، یہ میرے لئے ایک چیلنج ہے، جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ منگل کو میڈیا سے بات کرتے …

لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہمارا تمام تر فوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز پر ہے، کیویز کے خلاف ماڈرن کرکٹ کھیلیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا قابل فخر ہے، یہ میرے لئے ایک چیلنج ہے، جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کے بارے میں بھاگ جانے کا لفظ استعمال کرنا مناسب نہیں ہے، ان کے مستعفی ہونے پر بات نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جو ہو چکا وہ ماضی کا حصہ ہے ہمیں آنے والے کل پر نظر رکھنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی پر کریڈٹ سپورٹ سٹاف کو بھی جائے گا، غلطی کا بھی کریڈٹ لیں گے اور غلطی سے سیکھیں گے، غلط کیا تو سینہ تان کر کہیں گے کہ غلطی ہو گئی ہے آئندہ کوشش کریں گے کہ اس کو دہرایا نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کرکٹرز میں جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت ہے۔

ہمارا تمام تر فوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز پر ہے، قومی سکواڈ میں دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا ہے، وہ توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستقل کوچز کون ہوں گے یہ پی سی بی کے دائرہ اختیار میں ہے۔