نیویارک۔8ستمبر (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ سے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدوف اور کینیڈا کے ٹینس سٹار فیلکس آوگر اپنی پیش قدمی کر برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ہسپانوی ٹینس کھلاری کارلوس الکاراز میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہوگئے اور ہالینڈ کے بوٹک وین ڈی زینڈشولپ کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ …
ڈینیئل مدویدوف اور فیلکس آوگر یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلزسیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
نیویارک۔8ستمبر (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ سے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیئل مدویدوف اور کینیڈا کے ٹینس سٹار فیلکس آوگر اپنی پیش قدمی کر برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ہسپانوی ٹینس کھلاری کارلوس الکاراز میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہوگئے اور ہالینڈ کے بوٹک وین ڈی زینڈشولپ کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہالینڈ کے حریف ٹینس کھلاڑی بوٹک وین ڈی زینڈشولپ کو 3-6، 0-6 ،6-0اور5-7 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ڈینیئل مدویدوف اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل حاصل کرنے میں اب دو فتوحات کی دوری پر ہیں۔ ایک اور میچ میں کینیڈین ٹینس کھلاڑی فیلکس آوگر نے بھی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ، انہوں نے حریف ہسپانوی ٹینس کھلاری کارلوس الکاراز کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہونے پر بآسانی ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کینیڈین کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں 3-6 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں ان کو ہسپانوی کھلاڑی کے خلاف 1-3 کی برتری تھی کہ حریف کھلاڑی میچ سے دستبردار ہوگئے۔








