اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم ملتان میں جاری لیگ کے کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نےپاکستان نیوی کو2-4گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک کراچی یونائیٹڈ کو پاکستان نیوی کے خلاف1-3 …
13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کی فتح

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کراچی یونائیٹڈ اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم ملتان میں جاری لیگ کے کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نےپاکستان نیوی کو2-4گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک کراچی یونائیٹڈ کو پاکستان نیوی کے خلاف1-3 گول سے برتری حاصل تھی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے عاقب علی، فرید، افنان صدیقی اور محمد جنید نے ایک، ایک گول کیا جبکہ پاکستان نیوی کی طرف سے محمد شعیب اور نوید احمد نے ایک، ایک گول کیا۔ریفریز کے فرائض دلاور خان، محبوب علی اور ساجد احمد نے جبکہ میچ کمشنر کے رانا مشتاق نےانجام دیئے۔ دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔
وقفے تک پاکستان واپڈا کو سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے خلاف 0-1 گول سے برتری حاصل تھی۔ پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میں پاکستان واپڈا کے احمد فہیم نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور کھیل کے 75 ویں منٹ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے محمد شعیب نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔ 84 ویں منٹ میں پاکستان واپڈا کے لاروش خالد نے گول کرکے مقابلہ 1-2 کردیا جو مقررہ وقت تک برقرار رہا۔
لیگ میں (کل) جمعرات کو آرام کا دن ہوگا جبکہ جمعہ 10 ستمبر کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں پاکستان نیوی کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ کے آر ایل اور کراچی یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔








