بھارت کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

نئی دہلی۔۔8ستمبر (اے پی پی):بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، شیکھر دھون سکواڈ سے آئوٹ جبکہ روی چندرن ایشون سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے مینٹور کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ بدھ کو بی سی سی آئی نے یو اے ای میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان …

نئی دہلی۔۔8ستمبر (اے پی پی):بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، شیکھر دھون سکواڈ سے آئوٹ جبکہ روی چندرن ایشون سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، مہندرا سنگھ دھونی ٹیم کے مینٹور کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

بدھ کو بی سی سی آئی نے یو اے ای میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ٹیم کے مینٹور کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچ روی شاستری کے ساتھ کام بھی کریں گے۔

مختصر طرز کی کرکٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے شیکھر دھون ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ٹی ٹونٹی میں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی واشنگٹن سندر انگلی میں تکلیف کے باعث سکواڈ میں باہر ہوگئے ہیں۔

یزوندرا چہل اور کلدیپ یادیو بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ بھارتی سکواڈ میں تین آل رائونڈرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں ہارڈک پانڈیا، رویندرا جدیجا اور اکشر پٹیل شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی ، نائب کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، وکٹ کیپر رشبھ پانٹ، وکٹ کیپر ایشان کشن، ہارڈیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، راہول چہر، روی چندرن ایشون، اکشر پٹیل، جسپریت بھمرا، بھونیشور کمار اور محمد شامی شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں شریاس ایر، شاردل ٹھاکر اور دیپک چہر شامل ہیں۔