پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال،پیپلز بینک آف چائنا نے سونے و چاندی کے یادگاری سکے جاری کئے

168

بیجنگ۔21ستمبر (اے پی پی):چین کے مرکزی بینک (بینک آف چائنا ) نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 70 سال پورے ہونے پر خصوصی سکے جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہوچکے ہیں،چین نے اس تاریخی موقع کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی سکے جاری کیے ہیں۔

سونے اور چاندی کے 10 اور 100 یوان ( ریمبی) مالیت کے ان سکوں کا وزن بالترتیب 8 اور 30 گرام ہے۔چاندی کے سکے کی پشت پر قلعہ لاہور اور سمر پیلس بیجنگ کا عکس ہے جبکہ سونے کے سکوں پر پاک چائنا 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا سرکاری لوگو کنندہ ہے۔یہ سکے اس بات کے عکاس ہیں کہ دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات ہرشعبے میں کس قدر ناقابل تسخیر رہے ہیں۔اس سے قبل اسی موقع کی مناسبت سے پاکستان کا مرکزی بینک بھی یادگاری سکہ جاری کرچکا ہے۔