اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایرانی صدر کی امریکا پر تنقید

نیو یارک ۔22ستمبر (اے پی پی):ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں ایران پر عائد امریکی پابندیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران اب اسی صورت میں جوہری معاہدے کی بات چیت میں شامل ہو گا جب یہ مذاکرات تہران پر عائد پابندیوں کا ازالہ کرنے میں مدد گار ثابت …

نیو یارک ۔22ستمبر (اے پی پی):ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں ایران پر عائد امریکی پابندیوں پر شدید تنقید کی ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران اب اسی صورت میں جوہری معاہدے کی بات چیت میں شامل ہو گا جب یہ مذاکرات تہران پر عائد پابندیوں کا ازالہ کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

صدر رئیسی نے اپنی تقریر میں کابل ایئرپورٹ اور واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے پرتشدد مناظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی نظام کی داخلی اور خارجی سطح پر کوئی صداقت نہیں ہے۔

رئیسی نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بارے میں کہا کہ دوسروں پر ’مغربی شناخت مسلط کرنے کا منصوبہ ناکام ہوچکا ہے۔