اقوام متحدہ ۔23ستمبر (اے پی پی):برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کو انسانیت کے لیے آخری موقع قراردیتے ہوئے عالمی برادری سے کاربن کا اخراج کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق انہو ں نے گلاسگو میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کو انسانیت کے لیے آخری موقع قرار دیتے ہوئے دنیا سے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی پرجوش اپیل کی۔ …
برطانوی وزیراعظم نےاقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کو انسانیت کے لیے آخری موقع قرار دے دیا،عالمی برادری سے کاربن کا اخراج کم کرنے کی اپیل

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔23ستمبر (اے پی پی):برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کو انسانیت کے لیے آخری موقع قراردیتے ہوئے عالمی برادری سے کاربن کا اخراج کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق انہو ں نے گلاسگو میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کو انسانیت کے لیے آخری موقع قرار دیتے ہوئے دنیا سے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی پرجوش اپیل کی۔
ادھر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے ناقابل تلافی نقصان سے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ کرہ ارض کو "ناقابل تقسیم کھلونا” نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس خوبصورت سیارے کو مؤثر طریقے سے ناقابل رہائش بنا دیں گے، یہی وجہ ہے کہ گلاسگوسی او پی 26 کانفرنس انسانیت کے لیے اہم موڑ ہے۔
جانسن نے 2030 تک ترقی یافتہ دنیا کے کوئلے کو ختم کرنے کے ایک ہدف کی حمایت کی جو توانائی کی بد ترین شکلوں میں سے ایک ہے ۔جانسن نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے بیرون ملک کوئلے کی فنانسنگ ختم کرنے کے ایک دن پہلے کیے گئے وعدے کو سراہا اور دنیا کے سب سے بڑے اخراج کنندہ پر بھی زور دیا کہ وہ کوئلے کا اپنا بڑھتا ہوا استعمال ختم کرے۔
انہوں نے کہاکہ 2015 کے پیرس معاہدے نے گلوبل وارمنگ کو پہلے سے صنعتی سطحوں سے دو ڈگری سیلسیس (3.6 فارن ہائیٹ) کم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور مزید آگے بڑھنے اور اضافے کو 1.5 سیلسیس (2.7 فارن ہائیٹ) تک محدود رکھنے کی خواہش ہے لیکن ہر قوم نے اس مسئلے میں اپنا راستہ منتخب کیا ۔
جانسن نے امید ظاہر کی کہ تمام ممالک برطانیہ کے اہداف کی تقلید کریں گے اور 2030 تک کاربن کے اخراج میں 68 فیصد کمی لائیں گے۔








