فضائی آلودگی سالانہ 70 لاکھ اموات کا باعث ہے، ڈبلیو ایچ او

136
عالمی ادارہ صحت کا کووڈ -19کے انفیکشن میں اضافے بارے تنبیہ جاری

جنیوا ۔ 23ستمبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث سالانہ 70 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے فضائی کوالٹی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آلودگی اب انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے جس کی وجہ سے سالانہ 70 لاکھ افراد کی قبل از وقت اموات ہوجاتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے حکام نے کہا کہ فضائی آلودگی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ 70 لاکھ افراد کی جان بچائی جا سکے۔

ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ یہ ہدایات جاری کرنے کا مقصد لوگوں کو فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے آخری مرتبہ 2005 میں فضائی آلودگی سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں آلودگی کم کرنے کی پالیسیوں پر نمایاں اثر پڑا تھا۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ہر سال فضائی آلودگی پھیپھڑوں کے کینسر ، دل کی بیماری اور فالج سمیت بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے جس کے نتیجے میں ہر سال 70لاکھ افراد کی قبل از وقت اموات ہوجاتی ہیں۔