بیجنگ۔23ستمبر (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ افغانستان پر عائد یکطرفہ اقتصادی پابندیاں جلد از جلد ختم ہونی چاہیئیں ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا کہ وزیر خارجہ نے گزشتہ روز افغانستان کی صورتِ حال پر جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پر عائداقتصادی پابندیاں ہٹائی جانی چاہیئیں ،
افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغانستان کا قومی اثاثہ ہیں جو افغان عوام سے منسلک ہیں اور انہی کو ا نہیں استعمال کرنا چاہیئے اور افغانستان پر سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے اس کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کو سودے بازی کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔