وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی کا پی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 2014ءمیں بھی انتخابات میں نام نہاد دھاندلی کا شور کرتی رہی جس پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے جون میں چیف جسٹس کو خط لکھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنادیں لیکن عمران خان نے یہ کمیشن نہیں بننے دیا اور …

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 2014ءمیں بھی انتخابات میں نام نہاد دھاندلی کا شور کرتی رہی جس پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے جون میں چیف جسٹس کو خط لکھا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنادیں لیکن عمران خان نے یہ کمیشن نہیں بننے دیا اور وہ چار ماہ کے دھرنے میں چلے گئے اور وہ کمیشن جو جون 2014ءمیں بننا تھا وہ عمران خان کی وجہ سے مارچ 2015ءمیں جا کر بنا، اب بھی بالکل ویسے ہی حالات ہیں اور جو معاملہ سپریم کورٹ میں آیا ہے جس پر جمعہ کو جو کمیشن بننے جا رہا ہے اس کی بھی پیشکش وزیراعظم محمد نواز شریف نے تو 22 اپریل کو ہی قوم سے اپنے خطاب میںکر دی تھی لیکن پی ٹی آئی نے معزز ججوں کے چہروں پر سیاہی ملی اور ان سب کو ناقابل قبول قرار دے دیا، اس لیے جو کام اس وقت اپریل میں ہی ہو جانا تھا پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اب نومبر میں ہونے جا رہا ہے، پہلے بھی ان لوگوں نے ایک سال کی تاخیر کی اور نتائج کو پھر بھی نہیں مانا اور اب بھی ساری تاخیر پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Leave a Reply