اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب

اقوام متحدہ ۔ 3 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوںکی جدوجہد کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں مستقل قیام امن کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔ جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے …

اقوام متحدہ ۔ 3 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوںکی جدوجہد کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں مستقل قیام امن کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔ جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ غیر قانونی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد حق پر مبنی ہے اور بین الاقوامی برادری سے اخلاقی و سیاسی حمایت حاصل کرنا کشمیریوں کا حق ہے۔ بین الاقوامی قانون اور حق خودارادیت پر اقوام متحدہ کے ڈیکلریشن کے مطابق کشمیریوںکو ہر طریقہ سے اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے کا حق خاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ حق خودارادیت کے حوالے سے منعقدہ مذاکرہ میں حصہ لیتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے وعدے پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

Leave a Reply