اقوام متحدہ کا تمام م شراکت داروں سے عالمی ویکسینیشن حکمت عملی کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کر نے کا مطالبہ

اقوام متحدہ ۔8اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نےتمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی عالمی ویکسینیشن حکمت عملی کو کامیاب بنانے میں مدد کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعرات کو تمام سٹیک ہولڈرز سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی 2022 گلوبل کوویڈ۔ 19 ویکسینیشن حکمت عملی کو حقیقت بنانے میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں …

اقوام متحدہ ۔8اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نےتمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی عالمی ویکسینیشن حکمت عملی کو کامیاب بنانے میں مدد کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعرات کو تمام سٹیک ہولڈرز سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی 2022 گلوبل کوویڈ۔ 19 ویکسینیشن حکمت عملی کو حقیقت بنانے میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نےڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس کی ورچوئل مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکمت عملی شروع کرنے کے لیے ڈاکٹر ٹیڈروس کے ساتھ شامل ہونے پر خوش ہیں۔

انہوں نے حکمت عملی کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تمام عالمی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ "آگے بڑھیں ، اپنے وسائل کو متحرک کریں۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ویکسین کی پیداوار اب ہر ماہ تقریبا 1.5 بلین خوراکوں پر ہے اور ہم سال کے آخر تک تمام ممالک کے 40 فیصد لوگوں کو یہ ویکسین فراہم کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے زور دیا کہ منصوبے کی کامیابی کے لیے مساوی تقسیم درکار ہے اور ہمیں فوری طور پر تمام ممالک کو ویکسینیشن کوریج کواعلیٰ سطح تک پہنچانا چاہیے کیونکہ اس حکمت عملی کے ذریعے ویکیسین کی خوراکوں کے تبادلے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دیگر ترجیحی اقدامات کے ذریعے ، اموات کو کم کرنا ، صحت کے نظام کو کمزور ہونے سے روکنا ، سماجی اور معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنا ، اور خطرناک نئی اقسام کے وائرس کو کنڑول کرنا ممکن ہے۔